ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں زونل ٹرانسپورٹ کاپوریشن کی میٹنگ : ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ایجنٹوں کی شرارت پرروک لگانے کی ہدایت

کاروار میں زونل ٹرانسپورٹ کاپوریشن کی میٹنگ : ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ایجنٹوں کی شرارت پرروک لگانے کی ہدایت

Thu, 07 Jan 2021 17:44:49    S.O. News Service

کاروار:7؍جنوری (ایس اؤ نیوز) کاروار میں زونل ٹرانسپورٹ کاپوریشن کی میٹنگ  میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے  محکمہ نقل و حمل کے زونل آفسران سے کہا کہ  ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے دوران ایجنٹوں کی مداخلت حد سے زیادہ ہونےکی شکایات موصول ہورہی  ہیں۔ڈی سی نے آفسران کو ہدایت دی کہ محکمہ نقل و حمل کے  زونل افسران اس طرف توجہ دیں اور اس پر روک لگائیں۔

ڈی سی دفتر میں بدھ کو منعقد  ٹرافک کی علاقائی میٹنگ میں صدارت کرتےہوئے ڈی سی نے کہاکہ محکمہ نقل و حمل کے افسران ٹرافک اصولوں اور قانون کے مطابق اپنا کام کریں، سواریوں کی کیفیت کے دستاویزات، ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری کے موقع پر ضوابط کی پیروی کے متعلق افسران کوشعور ہونا چاہئے۔ عوام سے زائد پیسہ وصول کرنا، آٹو رکشاؤں کی منظوری رد کرنا، سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ڈرائیورقانون کی پابندی نہ کرنے پر کی جانے والی کارروائی کے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہیں افسران اس طرف خاص توجہ دیں۔

ڈی سی نےکہاکہ آٹورکشا، کیاب ڈرائیور، کے ایس آر ٹی سی اور دیگر ٹرانسپورٹ اداروں کو چاہئے کہ وہ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کریں، جس کے نتیجےمیں عوام کو بہتر خدمات فراہم کرسکتےہیں۔ مسافروں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈی سی نےکہاکہ ہماری خدمت اتنی بہترین ہوکہ دوسروں کے لئے مثال بنے۔

ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے میٹنگ میں کہاکہ محکمہ کے افسران کو چاہئے کہ وہ سواری کی مکمل جانچ کرنے کے بعد ہی منظوری دیں۔ انہوں نے کہاکہ مسافروں کو دشواری ہونے پر، حادثات میں ہونے والے جانی نقصانات کو لےکر متعلقہ ادارے کے ڈرائیور، مالک اور آر ٹی اؤ افسر کو ہی راست ذمہ دارگردانتے ہوئے شکایت درج کرلینے کا انتباہ دیا۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت سی ای اؤ ایم پریانگا، آرٹی اؤ ، کے ایس آر ٹی سی افسران ، مختلف ٹرانسپورٹ اداروں کے ذمہ داران ، آٹوڈرائیورس، مالکان سنگھ کے عہدیداران وغیرہ موجود تھے۔


Share: